ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 2015-16میں پاکستان نے ہر روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، 23جوان ہوئے شہید

2015-16میں پاکستان نے ہر روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، 23جوان ہوئے شہید

Sun, 07 May 2017 21:56:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان پر ہمیشہ ٹیڑھی نظر رکھنے والے پاکستان نے 16 - 2015میں روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایک  آئی ٹی آئی درخواست کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر ان دو سالوں میں روزانہ کم از کم ایک بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کا واقعہ درج کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی جانب سے 2015اور 2016میں روزانہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے 23سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔اس آر ٹی آئی کے جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں 2012اور 2016میں ایک ہزار 142دہشت گردانہ واقعات پیش آئے ہیں، جن میں 236سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے اور 90شہری ہلاک ہو گئے، وہیں اس دوران سیکورٹی فورسز نے 507دہشت گردوں کو انکاؤنٹر میں مار گرایاہے۔آر ٹی آئی جواب کے تحت پاکستان نے 2016میں ایل او سی پر 449بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جبکہ 2015میں 405ایسا کیا۔میجر جنرل (ریٹائرڈ)جی ڈی بخشی نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف خفیہ جنگ لڑ رہا ہے۔بخشی نے کہاکہ پاکستان بھلے ہی امن کی بات کرتا ہو، لیکن وہ امن پر یقین نہیں کرتا اور جموں و کشمیر اس کی مثال ہے۔اس کے ساتھ ہی جی ڈی بخشی نے بتایا کہ آج کل نیا ٹرینڈ شروع ہو گیا ہے، کسی علاقے میں جب بھی فوج دہشت گردوں کو گھیرتی ہے، تو سوشل میڈیا کے ذریعہ ارد گرد کے لوگوں کو جمع ہونے کا پیغام دے دیا جاتا ہے اور فوج کے آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔وزارت داخلہ یہ بھی بتایاکہ2012میں 220دہشت گردانہ واقعات کو انجام دیا گیا، جس میں فوج کے 15جوان شہید ہوئے، جبکہ 72دہشت گردوں کو ڈھیر کردیاگیا، وہیں 2013میں 170دہشت گرد انہ وارداتوں کے دوران 53سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے اور 15شہری ہلاک ہوئے جبکہ 67دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا۔
 


Share: