بھٹکل ،5 / مارچ (ایس او نیوز) ہاڈولی سے شہر کی طرف طلبہ کو لانے والی اسکول بس ساگر روڈ پر درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور طلبہ کو معمولی چوٹیں آئیں ۔
یہ حادثہ کل صبح ساگر روڈ پر واقع کچرا ٹھکانے لگانے کے مرکز کے قریب پیش آیا ۔ زخمی ڈرائیور اور بچوں کو علاج کے لئے فوری طور پر سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ حادثے میں اسکول بس کا سامنے والا حصہ ٹّوٹ گیا ۔ اسپتال میں داخل کیے گئے بچوں کو بعد میں ان کے والدین کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ کل شام تک کی اطلاع کے مطابق اس ضمن میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا تھا ۔