ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آپریشن سندور: مسعود اظہر کے 4 اہم ساتھیوں اور خاندان کے 10 افراد ہلاک

آپریشن سندور: مسعود اظہر کے 4 اہم ساتھیوں اور خاندان کے 10 افراد ہلاک

Thu, 08 May 2025 18:15:55    S O News

نئی دہلی/اسلام آباد ، 8 مئی (ایس او نیوز/ایجنسی)کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے قریبی رشتہ داروں سمیت 10 افراد اور 4اہم ساتھی ہندوستان کی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ تمام افراد بہاول پور میں واقع مسجد سبحان اللہ کے قریب مقیم تھے، جب ان کے ٹھکانوں کو میزائل اور راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حکومت ہند کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ اس مسجد کو دہشت گرد عناصر پناہ گاہ اور منصوبہ بندی کے مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کی بڑی بہن، بہنوئی، بھانجہ، بھانجے کی اہلیہ اور خاندان کے پانچ بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسعود اظہر کے ایک قریبی ساتھی اور ان کی والدہ بھی   ہلاک ہوئی  ہیں۔

ادھر حکومت ہند کا کہنا ہے کہ 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سرحد پار کی گئی کارروائی ایک محتاط، غیر اشتعال انگیز اور ذمہ دارانہ قدم تھا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنا کر ان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا اور مستقبل میں ایسی کسی بھی سازش کو ناکام بنانا تھا۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے آج یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ملک کو5 اور 6مئی کی درمیانی شب ایک بجکر 5منٹ سے ڈیرھ بجے تک چلے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ کارروائی 25 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام  حملے سے متعلق جاری بیان  کی روح کے مطابق ہے۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے آج نیشنل میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملک کو "آپریشن سندور" کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جو 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب ایک بج کر 5 منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائی مکمل طور پر بین الاقوامی ضابطوں اور اصولوں کے تحت کی گئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 25 اپریل کو پہلگام حملے پر جاری کردہ بیان کی روح کے عین مطابق ہے۔

واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ میں جس کی قیادت کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کررہے تھے، 25 منٹ کے دوران  کالعدم لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیااور اس میں80 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک  ہوئے ہیں۔ کئی مہلوکین کی تدفین بدھ کو عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ کی قیادت کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کی، جس کے دوران محض 25 منٹ میں کالعدم تنظیموں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سے کئی کی تدفین بدھ کے روز عمل میں آئی ہے۔


Share: