ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ’کولگام چلو مارچ‘ناکام بنانے کے لیے یاسین ملک حراست میں، میر واعظ نظر بند

’کولگام چلو مارچ‘ناکام بنانے کے لیے یاسین ملک حراست میں، میر واعظ نظر بند

Wed, 15 Feb 2017 23:57:11    S.O. News Service

جموں، 15/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم کے دوران دو شہریوں کی موت کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کے ’کولگام چلو‘مارچ کو ناکام بنانے کے لیے کرفیو جیسے حالات پیداکردئیے گئے ہیں۔علیحدگی پسندوں نے گزشتہ 12/فروری کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم اور اس کے بعد جائے حادثہ پر ہوئی پرتشدد جھڑپوں کے دوران ہلاک ہو ئے دو شہریوں کے تئیں ہمدردی کااظہار کرنے کے لیے جنوبی کشمیر میں ’کولگام چلو‘مارچ کا اعلان کیا تھا۔مارچ کو ناکام بنانے کے لیے حکام نے کو لگام کی طرف جانے والے تمام راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کر دیا تھا اور مظاہرین اور تشدد پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہی ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔کولگام کے ضلع مجسٹریٹ نے ’کولگام چلو‘مارچ کے اعلان کے بعد شہریوں اور دہشت گردوں کے چوتھے دن کے فتح کے موقع پر لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت حکم امتناعی نافذ کر دیا ہے۔حکام نے بدھ کی صبح حریت (ایم)کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا تاکہ ان کو ’کولگام چلو‘مارچ میں حصہ لینے سے روکا جا سکے، حریت کی مشترکہ قیادت نے کولگام میں گذشتہ اتوار کو شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ’کولگام چلو‘مارچ کا اعلان کیا تھا۔وہیں حکام نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف)کے سربراہ محمد یاسین ملک کو کولگام کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے بدھ کی صبح حراست میں لے لیا۔جے کے ایل ایف کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے میسوما میں واقع ملک کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارااوران کو حراست میں لے لیا۔


 


Share: