ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی حکومت غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری قابو کرنے میں ناکام: مایاوتی

یوگی حکومت غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری قابو کرنے میں ناکام: مایاوتی

Tue, 05 Jul 2022 18:21:51    S.O. News Service

لکھنؤ،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے 100دنوں کا میعاد کار پورا ہونے پر منائے گئے جشن پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یوگی حکومت غربی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ 'یوپی بی جے پی حکومت نے 100دن کے میعاد کار کا کافی جشن منایا لیکن غریبی، بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ جیسے سلگتے مسائل پر کنٹرول حاصل کرنے، نظم ونسق بہتر بنانے، سبھی ذات و مذہب میں آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے معاملے میں ان کا میعاد کار کافی مایوس کن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بی جے پی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 100 دن کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر کھری اتری ہے اور عوام نے سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کانگریس کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔


Share: