ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: ایودھیا میں تقریباً 500 گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری!

یوپی: ایودھیا میں تقریباً 500 گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری!

Sat, 03 Sep 2022 11:13:06    S.O. News Service

لکھنؤ ، 3؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سماجوادی پارٹی نے یوپی حکومت سے اُن ایودھیا باشندوں کی حالت زار پر غور کرنے کی گزارش کی ہے جن کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جانا ہے۔ یہ گھر مبینہ طور پر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بنے تھے۔ دراصل ایودھیا انتظامیہ نے سریو ندی کے کنارے مبینہ طور پر بنے گھروں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 500 ایسے گھروں کو اے ڈی اے کے ذریعہ انہدامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر آشیش پانڈے دیپو نے ایودھیا کے ڈویژنل کمشنر کو عرضداشت پیش کر کے علاقے کو ریگولرائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مکانوں کو منہدم کرنے کی مہم اے ڈی اے کے محکمہ ریونیو اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے، جس سے عام اادمی پریشان ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ مبینہ سیلاب کے میدان جہاں انہدامی مہم شروع کی جا رہی ہے، وہاں کئی سرکاری تعمیراتی منصوبے پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس علاقے میں پہلے سے ہی کئی پردھان منتری آواس، کاشی رام کالونیاں، بین الاقوامی ایودھیا بس اسٹیشن، بین الاقوامی رام لیلا سنٹر اور جلسہ گاہ ہیں، جن میں رام کتھا پارک اور کوریائی پارک شامل ہیں۔‘‘


Share: