ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی میں رام لہر سے زیادہ بی جے پی کے حق میں ماحول:اوما بھارتی

یوپی میں رام لہر سے زیادہ بی جے پی کے حق میں ماحول:اوما بھارتی

Wed, 22 Feb 2017 22:08:54    S.O. News Service

لکھنؤ،22فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی بدھ کو لکھنؤ پہنچی۔اس دوران انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں رام لہر سے بڑی لہر دیکھنے کا دعوی کیا،ساتھ ہی بندیل کھنڈ کی ترقی کو لے کر یوپی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔اوما بھارتی بدھ کو پارٹی دفتر میں صحافیوں سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے بندیل کھنڈ کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو رقم یوپی کو دی گئی اس میں سے 40فیصد بھی خرچ نہیں ہو پائی۔اس دولت کا صحیح استعمال ہوتا تو بندیل کھنڈ میں کسانوں کے پانی کا مسئلہ دور ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت آنے پر اس رقم کا استعمال کہاں ہوا؟ اس کی جانچ ہوگی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے لئے اکھلیش حکومت نے کوئی کام نہیں کیا،ساتھ ہی مایاوتی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی، جس وجہ سے وہ ترقی نہیں ہونے کا ٹھیکراالگ بندیل کھنڈ نہ بننے پر دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بننے کے ایک ہفتے کے اندر بندیل کھنڈ ترقی بورڈ بنائیں گے،اس کے علاوہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے، جس میں بندیل کھنڈ جیسے کم پانی والے علاقے میں کاشت کیسے ہو اس پر کام ہوگا۔
اوما نے کہا کہ اکھلیش کے انتخابات ہارنے کے بعد میں ان کو اپنے ہوائی جہاز میں لے جا کر بندیل کھنڈ کا سچ دکھاؤں گی اور بتاؤں گی کہ افسر ان کو ترقی کی غلط تصویر دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گومتی دریا پر جو فرنٹ بنایا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، اس سے زمین مافیا کو فروغ ملے گا،دریا کو کنارے باندھنے سے سیلاب کا امکان بڑھ جاتا ہے،اس پر یوپی حکومت نے توجہ نہیں رکھی ہے۔گومتی دریاپر فرنٹ بنانے میں بہت بڑا گھوٹالہ ہوا ہے،اس کی جانچ اعلی سطح پر ہوگی۔اوما بھارتی نے کہا کہ گنگا میری زندگی سے جڑی ہے،اس کے لئے مرکزی حکومت نے بہت پہلے ہی پیسہ مختص کر دیا تھا لیکن اس پروجیکٹ میں ہوئی تاخیر کے لئے یوپی حکومت ذمہ دار ہے،تاہم دیگر ریاستوں نے گنگا معاملے پر کھل کر ساتھ دیا ہے،یقینی طور پر اس کے لئے میں اپنی پوری طاقت لگا دوں گی،اگر ٹھیک نہیں ہوا تو میں اپنی جان قربان دوں گی۔انہوں نے اکھلیش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کو چاندی کے پلیٹ میں سی ایم کی کرسی ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مودی کے وزیر اعظم بننے سے وہ جلتے ہیں۔
 


Share: