ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی اسمبلی انتخابات:چھٹے مرحلے کے لیے زور آزمائی کل سنیچر کو

یوپی اسمبلی انتخابات:چھٹے مرحلے کے لیے زور آزمائی کل سنیچر کو

Fri, 03 Mar 2017 22:00:47    S.O. News Service

لکھنؤ، 3 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا حلقے اعظم گڑھ سمیت پوروانچل کے7اضلاع کی 49سیٹوں کے لیے کل ووٹ  سنیچر کو ڈالے جائیں گے۔چھٹے مرحلے میں نیپال سے ملحق مہراج گنج اور کشی نگر کے ساتھ ساتھ گورکھپور، دیوریا، اعظم گڑھ، م اور بلیا اضلاع کی 49سیٹوں پر آج پولنگ ہوگی، پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوکر شام5 بجے تک جاری رہے گی۔اس مرحلے میں بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈر مہنت آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور اور دبنگ لیڈر  مختار انصاری کے علاقے مؤ اور مرکزی وزیر کلراج مشرا کے پارلیمانی حلقہ دیوریا میں ہونے والی ووٹنگ پر خصوصی نگاہ رہے گی۔چھٹے مرحلے میں 77لاکھ 84ہزار خواتین سمیت تقریبا ایک کروڑ 72لاکھ 86ہزار 327رائے دہندگان 63خواتین سمیت کل 635امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر سکیں گے،اس کے لیے 10ہزار 820پولنگ مرکز اور 17ہزار 926  پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،ان میں سے 1186پولنگ مراکز کو حساس مانا گیا ہے۔آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے کافی تعداد میں پولیس اور مرکزی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔2012میں ان سیٹوں میں سے ایس پی نے 27، بی ایس پی نے 9، بی جے پی نے 7 اور کانگریس نے 4 سیٹوں پر جیت درج کی تھی جبکہ 2 سیٹ دیگر کے حصے میں آئی تھیں۔اس مرحلے میں سب سے زیادہ 23امیدوار گورکھپور سیٹ سے میدان میں ہیں، جبکہ سب سے کم 7امیدوار اعظم گڑھ صدر اور مؤ ضلع کی محمود آباد گوہنا سیٹ سے قسمت آزما رہے ہیں۔اس مرحلے کی پولنگ پر نظر رکھنے کے لیے 2007مائیکرو آبزرور، 1221سیکٹر مجسٹریٹ، 123زونل مجسٹریٹ اور 139اسٹیٹک مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ 48جنرل آبزرور، 12اخراجات آبزرور اور 5 پولیس مبصرین کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔
 


Share: