ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی اسمبلی انتخابات کا چھٹا مرحلہ: انتخابی مہم کی تشہیر کا شور آج ہوگا ختم

یوپی اسمبلی انتخابات کا چھٹا مرحلہ: انتخابی مہم کی تشہیر کا شور آج ہوگا ختم

Thu, 02 Mar 2017 11:04:56    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے لوک سبھا حلقہ اعظم گڑھ سمیت پوروانچل کے سات اضلاع کی 49سیٹوں کے لیے تشہیری مہم کل تھم جائے گی ۔اس مرحلے میں بی جے پی ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور اور دبنگ لیڈر مختار انصاری کے علاقے مؤ اور مرکزی وزیر کلراج مشرا کے پارلیمانی حلقہ دیوریا میں ہونے والے انتخابات پر خصوصی نظر ہو گی۔چھٹے مرحلے میں نیپال سے ملحق مہراج گنج اور کشی نگر کے ساتھ ساتھ گورکھپور، دیوریا، اعظم گڑھ، م اور بلیا کی 49سیٹوں پر آئندہ 4 ؍مارچ کو پولنگ ہوگی، اس مرحلے میں 77لاکھ 84ہزار خواتین سمیت تقریباََ ایک کروڑ 72لاکھ رائے دہندگان کل 635امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر سکیں گے، اس کے لیے 17ہزار 926پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔2012میں ان سیٹوں میں سے ایس پی نے27، بی ایس پی نے 9، بی جے پی نے 7 اور کانگریس نے 4 سیٹیں جیتی تھی ، جبکہ دوسیٹیں دیگر امیدواروں کے حصہ میں آئی تھیں۔اس مرحلے میں سب سے زیادہ 23امیدوار گورکھپور سیٹ سے میدان میں ہیں، جبکہ سب سے کم 7 امیدوار مؤ ضلع کی محمد آباد گوہنا سیٹ سے قسمت آزما رہے ہیں۔ایس پی بانی ملائم سنگھ یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ میں اسمبلی کی 10سیٹیں ہیں، 2012میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے ان میں سے 9 سیٹیں جیتی تھیں، حالانکہ ملائم نے اس بار اعظم گڑھ میں ایک بھی ریلی سے خطاب نہیں کیاہے ۔چھٹے مرحلے میں بی جے پی لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ مرکزی وزیر صنعت کلراج مشرا کی ساکھ بھی داؤ پر ہوگی۔


Share: