ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یونیسیف کی جانب سے مہاجر بچوں کے لیے بہتر رہائش کا مطالبہ

یونیسیف کی جانب سے مہاجر بچوں کے لیے بہتر رہائش کا مطالبہ

Thu, 23 Mar 2017 00:03:30    S.O. News Service

واشنگٹن،22مارچ(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسیف نے مہاجر بچوں کو بہتر رہائش فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونیسیف کے ناظم الامور کرسٹیان شنائیڈر نے کہا کہ اِن بچوں کو اکثر کئی کئی مہینے ایسی اجتماعی رہائش گاہوں میں گزارنا پڑتے ہیں، جہاں اْن کے لیے نجی زندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ اس ادارے نے ”بچے، انتظار کی حالت میں“ کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بچے ایک طویل مدت تک اسکول بھی نہیں جا پاتے اور انہیں جنسی حملوں سے بچانے کے انتظامات بھی ناکافی ہوتے ہیں۔
 


Share: