ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یمن میں پانچ سوڈانی فوجی ہلاک

یمن میں پانچ سوڈانی فوجی ہلاک

Wed, 12 Apr 2017 23:12:57    S.O. News Service

صنعاء،12اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک سوڈان کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف جاری لڑائی کے دوران اْس کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان فوجیوں کی ہلاکت کہاں ہوئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سوڈان کی جانب سے اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک سوڈانی فوجی کے مارے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ سوڈان یمنی تنازعے میں سن 2015 سے سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے عسکری اتحاد میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمنی تنازعے میں اب تک 7700 کے قریب انسان ہلاک ہو چکے ہیں۔
 


Share: