ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن میں مشتبہ ڈرون حملہ، دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

یمن میں مشتبہ ڈرون حملہ، دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

Sat, 01 Oct 2016 16:54:08    S.O. News Service

صنعاء،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے وسطی حصے میں ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی حکومت کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیضا صوبے کے علاقے رداع میں ان عسکریت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا گیا، جب یہ ایک درخت کے نیچے بیٹھے تھے۔ یمن میں صرف امریکا ہی ڈرون حملے کر رہا ہے، تاہم امریکی حکومت اپنی ان فضائی کارروائیوں کی بہت کم تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہء خارجہ کی جانب سے تاہم تسلیم کیا گیا تھا کہ وہ یمن میں شدت پسند تنظیم القاعدہ کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔


Share: