ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یمن میں تازہ جھڑپیں، درجنوں باغی ہلاک

یمن میں تازہ جھڑپیں، درجنوں باغی ہلاک

Mon, 23 Jan 2017 17:10:17    S.O. News Service


صنعاء 23جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے جنوب مغربی علاقوں میں حوثی باغیوں اور حکومتی فوج کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افرادمارے گئے ہیں۔ یمنی فوج نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ ساحلی شہر موکا میں اتوار کے دن بہت سے حوثی باغی اوران کے چالیس اتحادی مارے گئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق دیگر کئی باغی سعودی عسکری اتحاد کی فضائی کارروائی میں ہلاک یا زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے گزشتہ دوبرسوں سے ایران نواز باغیوں کے خلاف جنگی کارروائیاں کر رہا ہے۔
 


Share: