ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے گاندھی جینتی کے دن اسمبلی اسپیکر کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا دھرنا

یلاپور : اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے گاندھی جینتی کے دن اسمبلی اسپیکر کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا دھرنا

Sat, 01 Oct 2022 16:58:34    S.O. News Service

یلاپور،یکم اکتوبر (ایس او نیوز) حالیہ اسمبلی سیشن کے دوران  جنگل واسیوں اور اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے کوئی مثبت اقدام نہ کیے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک نے اعلان کیا ہے کہ کل گاندھی جینتی کے موقع پر سرسی میں واقع اسمبلی اسپیکر وشویشورا ہیگڈے کاگیری کی رہائش گاہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ 
    
یلاپور تعلقہ پنچایت ہال میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سیشنس میں اتی کرم داروں کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اس لئے حکومت پر دباو بنانے کے لئے 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر اتی کرم داروں کی طرف سے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی اور پھر اسپیکر کے گھر پر دھرنا دیا جائے گا۔
    
انہوں نے مزید کہا کہ اتی کرم سکرم کرنے کے لئے دی گئی جن لوگوں کی درخواستیں نامنظور کی گئی ہیں انہیں مرحلہ وار وہاں سے خالی کروانے کی بات ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلفیہ بیان دیا  ہے ۔ یہ بڑی افسوسناک بات ہے ۔ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ اس ایفیڈیوٹ میں ترمیم کرکے اتی کرم داروں کے حق میں نیا بیان جمع کروائے ۔ اس موقع ہوراٹا سمیتی کے اہم لیڈران اور کارکنا موجود تھے۔ 


Share: