یلاپور11 جون (ایس او نیوز) بائک سڑک پر پھسل کر گرتے ہی اُس پر قریب سے گذر رہی لاری چڑھ جانے کے نتیجے میں بائک پر سوار دونوں لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ اتوار کو تعلقہ کے کیروتّی کے قریب پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت سورج پالمکر اور منجوناتھ ویربھدرا کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دونوں بائک پر سوار یلاپور سے اپنے گاوں کیروتّی جارہے تھے کہ اچانک راستے میں بائک پھسل گئی، یہ دونوں سڑک پر گرگئے، اسی دوران قریب سے گذرنے والی لاری ان دونوں پر چڑھ گئی، جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔