ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیمنت سورین کے معاملے میں عدالت کا ای ڈ ی سے جواب طلب، آئندہ سماعت 12 فروری تک ملتوی

ہیمنت سورین کے معاملے میں عدالت کا ای ڈ ی سے جواب طلب، آئندہ سماعت 12 فروری تک ملتوی

Mon, 05 Feb 2024 18:56:34    S.O. News Service

رانچی، 5/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ای ڈ ی کی کارروائی کے خلاف جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی عرضداشت پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ای ڈ ی سے جواب طلب کرتے ہوئے اگلی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنی عرضداشت میں ای ڈ ی کے ذریعے اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس جسٹس چندر شیکھر اور جسٹس انوبھا راوت چودھری کی بنچ نے ہیمنت سورین کی عرضداشت پر ای ڈی سے جواب طلب کرتے ہوئے 9 فروری تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ای ڈی نے ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے نیز ان کی گرفتاری کے پیچھے کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سورین نے ای ڈی کی کارروائی کے خلاف 31 جنوری کو سپریم کورٹ میں ایس ایل پی (اسپیشل لیو پٹیش) بھی داخل کی تھی لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے ہیمنت سورین کو پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کے لیے کہا۔


Share: