ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور: ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ کنویں میں کود گئی خاتون؛ شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے ظلم ڈھانے کا الزام

ہوناور: ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ کنویں میں کود گئی خاتون؛ شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے ظلم ڈھانے کا الزام

Tue, 26 Jul 2022 14:02:33    S.O. News Service

ہوناور 26 جولائی (ایس او نیوز)  شوہر اور سسرال والوں کے مبینہ  ظلم و ستم  سے تنگ آکر اپنی ڈھائی سالہ معصوم بچی کو ساتھ لے کر خاتون نے  کنویں میں چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کرلی،   جلولّی کرکی کی  29 سالہ خاتون  ونیتا منجوناتھ نائک اور اس کی ڈھائی سالہ بچی  منسوی  ، دونوں کی نعشیں کنویں سے باہر نکالی گئی ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ ہوناور تعلقہ کے  جلولّی دیہات میں  پیر کو پیش آیا۔ 

واقعے کے بعد مہلوک خاتو ن کے بھائی  دیانند نائک نے ہوناور پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بہن پر اُس کا شوہر  منجوناتھ بہت زیادہ ظلم ڈھاتا تھا، اُس کے سسرال والے بھی اس پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے تھے، اسی وجہ سے اس کی بہن نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہے۔

ہوناور پولس نے شوہر سمیت ساس اور دیگر سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے چھان بین کررہی ہے۔


Share: