ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی وزرات داخلہ نے مالدیپ کے سفیر کو طلب کیا

ہندوستانی وزرات داخلہ نے مالدیپ کے سفیر کو طلب کیا

Mon, 08 Jan 2024 18:17:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 8/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان میں مالدیپ کے سفیر کو آج وزرات داخلہ نے طلب کیا ہےاور مالدیپ کے متعدد وزیروں کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر ریمارک پوسٹ کرنے پر سخت افسوس ظاہر کیا ہے۔اتوار کو مالدیپ حکومت نے مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالنے کیلئے اپنے ۳؍ وزراء کو معطل کیا تھا۔ تینوں وزراء نے لکش دیپ کے دورے کے بعد مودی کے ایکس پوسٹ پر تنقید کی تھی اور اندازہ لگایا تھا کہ یہ لکش دیپ کو مالدیپ کے مقابلے میںمتبادل سیاحتی مقام کے طور پرپیش کرنے کی کوشش تھی۔مالدیپ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوتھ منسٹری کے نائب وزرائے اعلیٰ ملشا شریف، مریم شیونا اور عبداللہ ماحزوم مجید کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین ہائی کمیشن نے مالے میں مالدیپ کی وزرات داخلہ کے ساتھ اتوار کو اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھایا ہے۔ تین وزراء کی جانب سے مودی پر تنقید نے ملک میں تناؤ کی لہر پیدا کی ہےجس کے سبب ایکس پر متعدد اداکارلوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ مالدیپ جانے کے بجائے مقامی سیاحتی مقامات پر جانے کو ترجیح دیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ کچھ ہندوستانیوں نے اس معاملے کی وجہ سے اپنی مالدیپ کی ٹریپ منسوخ کر دی ہے۔ 

مالدیپ کے وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک لیڈران کے خلاف حکومت اپنے وزراء کے ریمارک کے متعلق آگاہ ہے ۔ یہ ریمارک ذاتی ہیں جبکہ مالدیپ حکومت کے خیالات نہیں ہیں۔ 


Share: