ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی مسافر اماراتی طیارے کی آگ سے بچ کر بن گیا 10لاکھ ڈالر کا مالک

ہندوستانی مسافر اماراتی طیارے کی آگ سے بچ کر بن گیا 10لاکھ ڈالر کا مالک

Thu, 11 Aug 2016 15:12:49    S.O. News Service

دبئی ،11؍اگست(آئی این ایس انڈیا)چند روز قبل آتش زدگی کے حادثے کا شکار ہونے والے اماراتی طیارے کے ایک بھارتی مسافر نے 6روز بعد دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق کارڈ نمبر 0845کے حامل دبئی میں مقیم بھارتی شہری محمد بشیر عبد القادر نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہال Aمیں ہونے والے ملینیئم ملیئنر کے لکی ڈرا میں مبلغ دس لاکھ ڈالر جیت لیے۔محمد بشیر عبدالقادر دبئی میں گاڑیوں کے ایک ڈیلر گروپ میں فلیٹ ایڈمنسٹریٹر کی ملازمت کرتے ہیں۔ ان کی عادت ہے کہ وہ بھارت سفر کرتے ہوئے عموماً ریفل ٹکٹ ضرور خریدتے ہیں۔ واضح رہے کہ لکی ڈرا جیتنے والے محمد بشیر تین اگست کو دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوری بعد حادثے کا شکار ہونے والی امارات ایئرویز کی پروازEK521میں بھی سوار تھے۔عبدالقادر کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے یقیناًبھارتی ریاست کیرالا کے بچوں کی مدد کریں گے جن کو مالی اور طبی سپورٹ کی شدید ضرورت ہے۔


Share: