میلبورن، 03 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیاکے وزیراعظم میلکم ٹرنبل دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط کرنے کے لئے اگلے ہفتے اپنے پہلے بھارتی دورے پر آ سکتے ہیں۔یہ معلومات پیرکوملیں۔سرکاری ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ٹرنبل تجارت، دفاع، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے میدان میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ٹرنبل کے ساتھ ان کے تعلیم اور تربیت کے وزیرسائمن برمنگھم بھی آئیں گے۔برمنگھم آسٹریلیا-بھارت مہارت کی ترقی مشن کی قیادت کر رہے ہیں جو ماہرین تعلیم کا ایک مضبوط وفد ہے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنما علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔