ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت کا مسئلہ اٹھایا

ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت کا مسئلہ اٹھایا

Tue, 07 Mar 2017 21:08:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 7 /مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اپنے ماہی گیروں کے مبینہ طور پر سری لنکا ئی بحریہ کے ہاتھوں قتل کو لے کر فکر مند ہندوستان نے آج وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ حکومت ہندوستانی ماہی گیروں کے قتل کو لے کر شدید فکرمند ہے اور کولمبو میں ہندوستانی سفارت خانے نے سری لنکا کے وزیر اعظم کے سامنے اس مسئلہ کو اٹھایاہے۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکائی بحریہ نے مکمل اور گہری جانچ کا بھروسہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو کے وسطی علاقہ رامیشورم میں تھنگاچمدم کے 22سالہ برڈگو کو کل مبینہ طور پر اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ کچاتیو سمندر سے کچھ فاصلے پر ایک مشینی کشتی سے مچھلی کا شکار کر رہا تھا۔
 


Share: