جے پور،9/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے آج راجستھان کے پالی میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ فوج کے جوانوں کی بہادری پر ہم وطنوں کو بھروسہ ہونا چاہیے۔مہارانہ پرتاپ کی جیتی پر منعقد پروگرام کے دوران وزیر داخلہ نے مہارانہ پرتاپ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ راجستھان کے اس سپوت کے بارے میں مورخین سے بھول ہوئی ہے،یہ ایسی بھول ہے، جسے درست کیا جانا چاہیے، ایسا کیا تھا کہ تاریخ دانوں کو اکبر تو عظیم نظر آئے، لیکن مہارانہ پرتاپ کو اس زمرہ میں نہیں رکھا۔مورخین نے اس معاملے میں صحیح اندازہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی عزت، خود داری پر یہ حکومت کبھی چوٹ نہیں آنے دے گی۔ہندوستان اب کمزور نہیں رہا، ہندوستان اب طاقتور بن گیا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت 2022تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کو لے کر مسلسل کوشاں ہے، 2022تک بغیر مکان کے کوئی نہیں رہے گا۔