بھوپال،17فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہماچل پردیش کے منڈی میں واقع سندرنگر کے ڈیہر قصبے میں ایک نجی اسکول بس کھائی میں گر گئی۔اس حادثے میں 25بچوں سمیت 31افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس حادثے کے شکار بچے پاس کے ہی مڈیاور گاؤں اور اس کے آس پاس کے رہنے والے ہیں۔ان بچوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔وہیں مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہو گئی اور حادثے کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا۔حکام نے بتایاکہ منڈی ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 45کلومیٹر دور واقع ڈیہر سے گزرتے وقت صبح تقریباََ8.20بجے سڑک سے پھسل کر25میٹر گہرے وادی میں جا گری۔سندرنگر کے ایس ڈی ایم راجیو کمار نے ساتھ ہی بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک تھی، جنہیں علاج کے لیے منڈی کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔