ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گورنر سے ملاقات کے بعد بولے پنیرسیلوم، مجھ پر استعفی دینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا،حق کی جیت ہوگی

گورنر سے ملاقات کے بعد بولے پنیرسیلوم، مجھ پر استعفی دینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا،حق کی جیت ہوگی

Thu, 09 Feb 2017 22:36:44    S.O. News Service

چنئی، 9/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو میں حکمران انا ڈی ایم کے کے اندر بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات اور لمحہ بلمحہ بدلتے سیاسی حالات کے درمیان نگران وزیر اعلی او پنیرسیلوم نے گورنر ودیا راؤ سے راج بھون میں ملاقات کی۔ پنیرسیلوم اور گورنر ودیا راؤ کی ملاقات تقریبا 15 منٹ جاری رہی جس میں سے 5 منٹ تک دونوں کی اکیلے میں بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پنیرسیلوم میں گورنر کو ایک پٹیشن بھی سونپا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح دباؤ میں انہیں وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دینا پڑا۔ اس سے پہلے گورنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پنیرسیلوم نے کہا کہ جلد ہی انصاف ہوگا۔انہوں نے ان تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ بھی اداکیا جو ان کے ساتھ ہیں۔ انا ڈی ایم کے کے 10 ایم پی بھی ان کے ساتھ گونرہاؤس گئے جن میں پارٹی کے نمبر دو لیڈر ای مدھسودن بھی شامل تھے۔


Share: