ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوا بی جے پی نے امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کی

گوا بی جے پی نے امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کی

Mon, 16 Jan 2017 22:48:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 16/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ کی صدارت میں ہوئی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ریاست کی سات سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام پر مہر لگائی گئی۔مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔بی جے پی نے اس سے پہلے ریاست کی 40میں سے 29سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاتھا۔دوسری فہرست کے ساتھ ہی بی جے پی نے گوا کی 36سیٹوں پراپنے امیدواروں کا ا علان کردیا ہے۔گوا میں 4/فروری کو پولنگ ہوگی۔میٹنگ کے بعد الیکشن کمیٹی کے سکریٹری جے پی نڈا نے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔
 


Share: