ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنگولی میں بھاری بھرکم درخت چلتی بس پر گرپڑا؛ مسافر محفوظ

گنگولی میں بھاری بھرکم درخت چلتی بس پر گرپڑا؛ مسافر محفوظ

Thu, 29 Sep 2016 00:48:37    S.O. News Service

گنگولی 28/ ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے گنگولی میں ایک بھاری بھرکم درخت چلتی بس اور ایک رُکی ہوئی لاری پر گرپڑا، جس کے نتیجے میں بس اور لاری کو کافی نقصان پہنچا ہے، مگر بس پر سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیپل کا کافی پرانا اور کافی گھنا درخت قریب میں پارک کی ہوئی لاری پر گرگیا، اسی دوران سڑک پر مسافروں سے بھری بس دوڑ رہی تھی، اور بس بھی اس درخت کی زد میں آگیا، مگر چونکہ درخت کی پوری طاقت پارک کی ہوئی لاری ہوئی پڑی، جس کی بنا پر بس کے اندر موجود لوگ محفوظ رہے۔

درخت گرنے سے قریب آدھے گھنٹے تک روڈ پر سواریوں کی آمدورفت بند رہی، بعد میں درخت کی ٹھانیاں الگ کرکے روڈ کو صاف کردیا گیا اور سواریوں کے لئے روڈ سروس بحال کی گئی۔

 

 


Share: