ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گرینڈسلیم خطاب سے ایک جیت دور، آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں پہنچی سنسنی خیزثانیہ مرزا

گرینڈسلیم خطاب سے ایک جیت دور، آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں پہنچی سنسنی خیزثانیہ مرزا

Fri, 27 Jan 2017 20:45:57    S.O. News Service

میلبورن 27جنوری(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ثانیہ مرزا نے آج یہاں آئیون ڈوڈگ کے ساتھ مل کر سمتھا اسٹوسپر اور سیم گروتھ کی مقامی جوڑی کو شکست دے کرآسٹریلیااوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں داخل ہوکر ساتویں گرینڈسلیم خطاب کی جانب مضبوط قدم بڑھائے۔ہندوستان اور کروشیا کی دوسری ترجیحی جوڑی نے ایک گھنٹہ اور 18منٹ چلے سیمی فائنل میں 6-4 2-6 10-5سے جیت درج کی۔ثانیہ نے تین مخلوط ڈبلز گرینڈسلیم جیتے ہیں۔انہوں نے آخری بار برازیل کے برونو سوریس کے ساتھ مل کر امریکی اوپن کا 2014میں مخلوط ڈبلز خطاب جیتا تھا۔گزشتہ سال ثانیہ کے پاس ڈوڈگ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز گرینڈسلیم جیتنے کا موقع تھالیکن اس جوڑی کو فرانسیسی اوپن کے فائنل میں ہم وطن ہندوستانی لینڈر پیس اور مارٹینا ہنگس جوڑی کے خلاف شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔پہلے سیٹ میں دونوں جوڑیوں نے ایک دوسرے کی سروس توڑی۔اس دوران صرف ثانیہ نے سروس نہیں گنوائی۔دوسرے سیٹ میں اگرچہ ثانیہ نے دو بار اپنی سروس گنوائی جس کے بعد مقابلہ میچ ٹائی بریکر میں کھنچا۔ٹائی بریک میں جب اسکور 3-3سے برابر تھا تب دوسری ترجیحی جوڑی نے مسلسل پانچ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کی۔آسٹریلوی جوڑی میں گروتھ کو خصوصی طور پر اپنی پہلی سروس کو لے کر جوجھنا پڑا اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔


Share: