ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گجرات میں 2017کے انتخابات میں کانگریس وزیر اعلی کا چہرہ پیش کر سکتی ہے

گجرات میں 2017کے انتخابات میں کانگریس وزیر اعلی کا چہرہ پیش کر سکتی ہے

Fri, 30 Dec 2016 20:56:42    S.O. News Service

 احمد آباد30دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گجرات ریاستی کانگریس کے سربراہ بھرت سنگھ سولنکی نے بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے 2017کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کا چہرہ پیش کئے جانے کے امکان سے انکار نہیں کیا،ریاست میں تقریبا دو دہائی سے بی جے پی اقتدار میں ہے۔ نریندر مودی کی آبائی ریاست میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے کانگریس کے اچھی طرح سے تیار ہونے کا دعوی کرتے ہوئے سولنکی نے وجے روپانی کو ”ربڑا سٹمپ“وزیر اعلی قرار دیا اور دعوی کیا کہ اس سال شروع میں وزیر اعلی بدلنا بھی حکمراں پارٹی کی مدد نہیں کرے گا جو پٹیل ریزویشن اور دلت تحریکوں سے گھری ہوئی ہے۔کانگریس نے گجرات میں گزشتہ 20سالوں سے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کو آگے کرکے الیکشن نہیں لڑا ہے۔کانگریس کو 2017کے اسمبلی انتخابات میں ریاست میں ایک تاثر چھوڑنے کی توقع ہے۔سولنکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ اس(قیادت کے سوال) پر اتر پردیش اور پنجاب انتخابات کے بعد ہائی کمان فیصلہ کرے گا،ہم اسے مسترد نہیں کر سکتے ہیں،انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔آنندی بین پٹیل کی جگہ لینے والے وزیراعلیٰ روپائی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے سولنکی نے کہا کہ وہ بی جے پی صدر امت شاہ کے ربڑ اسٹمپ ہیں۔
 


Share: