ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گایتری خاندان سے یوگی نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

گایتری خاندان سے یوگی نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

Mon, 01 May 2017 22:37:53    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کے سابق وزیر اور عصمت دری کے الزام میں جیل میں بند گایتری پرجاپتی کی بیوی اور بیٹیاں آج صبح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئیں، مگر وزیر اعلی نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔وزیراعلی کی رہائش گاہ کے باہر گایتری کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا، لیکن وہاں موجود ایک وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی بات سنی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے شوہر کو انصاف ملے گا، ہم مایوس ہیں، لیکن ہم پھر وزیر اعلی سے ملاقات کرنے آئیں گے۔گایتری کی بیٹی نے ڈبڈباتی آنکھوں سے میڈیا کو بتایا کہ  میرے والد کو پھنسایا جا رہا ہے، وہ بے قصور ہیں اور ہمیں اور ہمارے خاندان کو انصاف چاہیے، ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلی ہماری بات سنیں گے اور ہمارے خاندان کو انصاف ملے گا، ہم پھر وزیر اعلی سے ملاقات کرنے آئیں گے اور ہمیں انصاف ملے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر پرجاپتی کے خلاف گزشتہ 17/فروری کو ایک خاتون سے عصمت دری اور اس کی بیٹی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تقریبا مہینے بھر فرار رہنے کے بعد پرجاپتی کو 15/مارچ کو آشیانہ علاقے سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا، اس معاملہ میں پرجاپتی کے علاوہ 6 دیگر ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔اس سے پہلے پرجاپتی نے گرفتاری پرروک کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، لیکن عدالت نے ان ے متعلقہ عدالت سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔
 


Share: