نئی دہلی،14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ، اتر پردیش سمیت مختلف علاقوں میں شاخوں کے پھیلاؤ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے آر ایس ایس نے دعوی کہ کیرالہ میں بائیں بازو اپنا اثر کھوتا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ آر ایس ایس میں شامل ہو رہے ہیں۔آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ جوائنٹ تشہیرچیف نند کمار نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں کیرالہ میں شاخوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہی ایک اہم وجہ ہے کہ ہمارے رضاکاروں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں آر ایس ایس کی شاخوں میں سب سے تیز رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں 5000شاخیں ہو گئی ہے۔آر ایس ایس نے اپنی سہولت کے لئے اتر پردیش کو 6 صوبوں میں تقسیم کیا ہے اور وہاں سنگھ کی 8000شاخیں ہیں۔سنگھ نے مہاراشٹر کو چار صوبوں میں تقسیم کیا ہے اور اس میں 4000شاخیں ہو گئی ہیں۔نند کمار نے کہا کہ آر ایس ایس کی شاخوں کی تعداد میں اضافہ 2010.11سے شروع ہو چکا تھا۔یہ تنظیمی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے کہ سنگھ سے نوجوان کافی تعداد میں جڑ رہیں ہیں،ہمارا مقصد ملک میں شاخوں کی تعداد کو دوگا کرنا ہے۔