ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں دہلی پولیس جانچ کرے گی

کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں دہلی پولیس جانچ کرے گی

Tue, 24 Jan 2017 21:27:02    S.O. News Service

نئی دہلی،24/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او)کی شکایت پر دہلی پولیس وزیر اعلی اروند کیجریوال کے رشتہ دار کے خلاف بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کرنے جا رہی ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دھوکہ دہی کے ذریعے دولت کمائی ہے۔اس سلسلے میں بدعنوانی مخالف ایک این جی او نے شکایت کی تھی۔اسی کی بنیاد پر دہلی پولیس نے اپنی اقتصادی کرائم برانچ کو ابتدائی جانچ کی ہدایت دی ہے۔دراصل تعمیراتی کام سے منسلک اروند کیجریوال کے رشتہ دار سریندر کمار بنسل پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی میں فرضی بل لگا کر بھاری منافع کمایا۔بنسل کوبلدیہ ایجنسی نے نالہ بنانے کے لیے کانٹریکٹ دیا تھا۔الزام لگانے والی این جی او ’روڈس اینٹی کرپشن آرگنائزیشن‘کی شکایت ہے کہ بنسل نے فرضی کمپنیوں کے ذریعے بل بنا کر بلدیہ ایجنسی کو دیا اور کیجریوال نے ان کی مدد کی، ان بلوں کو پاس کر دیا گیا اور انہوں نے اس کے ذریعے کمائی کی۔یہ این جی او میونسپل کارپوریشن سے جڑے پروجیکٹو ں کی نگرانی کا دعوی کرتی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دن اس نے اس معاملے کی شکایت کے ساتھ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا۔بعد میں اس شکایت کو پولیس کے پاس بھیج دیا گیا۔عدالت نے اس سلسلے میں ایف آئی آر یا رسمی پولیس شکایت درج کرانے کے لیے اور دستاویزات مانگا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال اور ان کی عام آدمی پارٹی دہلی پولیس پر مرکز کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے۔غور طلب ہے کہ دہلی پولیس، مرکزی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے۔
 


Share: