ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کْرد فورسز منبج میں باقی رہیں تو نشانہ بنائیں گے: ترکی

کْرد فورسز منبج میں باقی رہیں تو نشانہ بنائیں گے: ترکی

Thu, 02 Mar 2017 20:54:55    S.O. News Service

دبئی2مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ کْردوں کو شمالی شام کے شہر منبج سے جلد از جلد باہر نکالے جانے کی ضرورت ہے۔اوگلو کے مطابق ترکی نہیں چاہتا کہ واشنگٹن کی جانب سے شام میں کْرد فورسز کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے۔ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ انقرہ اس بات کی تیاری کر رہا ہے کہ اگر کْرد فورسز منبج میں باقی رہیں تو شام میں ان فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا۔اوگلو نے اس امر کی تصدیق کی ترکی اور روس کے درمیان اس امر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ الباب شہر کے حوالے سے شامی حکومت اور اپوزیشن کی فورسز سے لڑائی نہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشار کی افواج اور اپوزیشن کی فورسز کا شام میں مشترکہ مقصد داعش تنظیم کے خلاف لڑنا ہے۔
 


Share: