ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوچی میں وزیر اعظم مودی نے کیا ’آئی این ایس وکرانت‘ قوم کے نام

کوچی میں وزیر اعظم مودی نے کیا ’آئی این ایس وکرانت‘ قوم کے نام

Sat, 03 Sep 2022 00:18:22    S.O. News Service

کوچی، 3؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ریاست کیرالہ پہنچ کر پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس 'وکرانت' کوملک کے نام وقف کردیا اس کے ساتھ ہی یہ طیارہ بردار بحری جہاز باقاعدہ طورپر بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا یاد رہے کہ اس بحری جہاز کی بنیاد سابق وزیر دفاع اے کے انتونی نے رکھی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن بحریہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 25 سال بعد وکرانت ایک بار پھر ایک نئے روپ میں اور نئی طاقت کے ساتھ بحریہ کا حصہ بن گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ وکرانت ہندوستان میں بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے اور اسے بنانے میں 20 ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ یہ ہندوستانی بحریہ کے لیے پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا ہوا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بحریہ کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز ہوگئے ہیں اور اس کی فائر پاور کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس طیارہ بردار جہاز کے تیار ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جہاز میں استعمال ہونے والا 76 فیصد سازوسامان گھریلو کمپنیوں کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔ بحر ہند میں ہندوستان اورزیادہ مضبوطی کے ساتھ اپنی موجودگی درج کرائے گا۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پی وجین، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، تینوں افواج کے اعلیٰ حکام اور کئی معززین  اس موقع پر موجود تھے۔


Share: