ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوچ راج کمار نے کہا، جیسا 10برس کی عمر میں تھا اب بھی ویسا ہی ہے کوہلی

کوچ راج کمار نے کہا، جیسا 10برس کی عمر میں تھا اب بھی ویسا ہی ہے کوہلی

Wed, 24 Aug 2016 12:08:36    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)راج کمار شرما کی نظر میں کوچ والدین سے مختلف نہیں ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ وراٹ کوہلی کو لے کر دفاعی ہیں اورساتھ ہی ابتدائی سالوں میں انہیں اپنے اس بیٹے کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھی۔عظیم دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازے جانے والے راج کمار10برس کی عمر سے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کے کوچ ہیں۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر 51سال کے راج کمارنے کہا کہ یہ بڑا اعزاز ہے جو ایک نہیں بلکہ کئی وراٹ تیار کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری کو بڑھا دیتا ہے،مجھے اب بھی وہ دن یادہے جب10سال کا وراٹ میرے کوچنگ کیمپ میں آیاتھاآج ہندوستانی کپتان کے طور پر جب وہ نیٹ سیشن کیلئے آتا ہے تو مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا،وہ میرے لئے اب بھی وہی پراناچھوٹاوراٹ ہے،اس کیلئے کچھ نہی بدلا۔اس سے پہلے بھی اس سے پہلے کرکٹرکانام کئی باردروناچاریہ ایوارڈکمیٹی کے پاس بھیجاگیالیکن اس بار انہیں ایوارڈکیلئے منتخب کرلیاگیا۔ہندوستانی کپتان کوہلی نے پورٹ آف اسپین سے فون کرکے انہیں مبارکباد دی۔راج کمار نے کہاکہ جب وراٹ کو 2013میں ارجن ایوارڈ ملا تھا تو میں صدارتی محل میں تھا اور اس نے مجھ سے کہا تھا کہ اگلی بار آپ کودروناچاریہ ایوارڈ ملے گا اور وہ ناظرین کے درمیان سے تالیاں بجائے گا،کاش وراٹ کا بین الاقوامی سفر(امریکہ سے طیارے میں واپس لوٹ رہے ہوں گے)نہیں ہوتا اور وہ29اگست کو صدارتی محل میں ہوتا۔ایک وقت تھا جب انڈر 19ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے بعد کوہلی کو آرسی بی کے ساتھ آئی پی ایل معاہدہ ہو گیا تھا اور اس کے بعد ان کے رویے کو لے کر سوال اٹھائے گئے تھے۔دہلی کے لئے آف اسپنر کے طورپر9 رنجی میچ کھیلنے والے راج کمارنے کہا کہ ماں باپ کی طرح ہر کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے شاگرد کی پیش رفت پرنظررکھے۔ایک مرحلہ تھاجب وہ صرف19سال کاتھا۔انڈر19ورلڈ کپ جیت کے بعد اچانک ا سٹار بنا اور آرسی بی کے ساتھ معاہدہ، بچوں کے ساتھ ایساہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں کوچ کاکردار فرق پڑتا ہے،اپنے بچے کی صحیح رہنمائی کرنی ہوتی ہے،یہ میری ذمہ داری تھی کیونکہ وہ میرے بیٹے کی طرح ہے۔راج کمار نے کہا کہ کوہلی میں بہترین تبدیلی آئی ہے جہاں نوجوان اب صرف کرکٹر ہی نہیں بلکہ ایک آئیڈیل کے طورپراسے دیکھ سکتے ہیں۔


Share: