کنداپور،5/ ستمبر (ایس او نیوز) محکمہ معدنیات و ارضیات (مائنس اینڈ جیولوجی) کے افسران نے کنداپور تعلقہ کے دو مقامات پر غیر قانونی طور پر لال پتھروں اور ریت کی کان کنی کے خلاف چھاپہ ماری کی اور بڑی مقدار میں ریت اور پتھروں کے علاوہ چار ٹرک بھی ضبط کرلیے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عوام کی طرف سے اشارہ ملنے پر جیو سائنٹسٹ سندھیا کی ٹیم نے اپنے سینئر جیو سائنٹسٹ سندیپ کی رہنمائی میں 4 ستمبر کو علی الصبح ہاکلاڈی نامی گاوں میں چکرا ندی کے کنارے چھاپہ مارا جہاں سے ایک ٹرک اور 8 میٹرک ٹن ریت ضبط کر لی گئی ۔
دوسرا چھاپہ آلور گاوں میں مارا گیا جہاں سے 3 ٹرک اور 14 میٹرک ٹن لال پتھر ضبط کیے گئے ۔ غیر قانونی کان کنی کا معاملہ درج کر لینے کے بعد ضبط شدہ ریت ، پتھر اور ٹرکس کو مزید قانونی کارروائی کے لئے گنگولی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا ۔