ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : برسات میں کھیلنے پر ماں نے سنائی ڈانٹ - بیٹے نے لگالی پھانسی 

کنداپور : برسات میں کھیلنے پر ماں نے سنائی ڈانٹ - بیٹے نے لگالی پھانسی 

Wed, 13 Jul 2022 11:38:08    S.O. News Service

کنداپور،13؍ جولائی (ایس او نیوز) سالی گرام کے کارکاڈا میں پیش آئے ایک درد ناک واقعہ میں 9 ویں جماعت کے ایک طالب علم نے صرف اس لئے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی کیونکہ اس کی ماں سے اُسے برسات میں بھیگ کر گھر سے باہر کھیلنے سے منع کیا تھا ۔
    
ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت لکشمی پجاری کے بیٹے ناگیندرا (14 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ ناگیندرا اپنے گاوں کے ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم تھا ۔ وہ چھٹی کے دن اسکول گراونڈ میں کھیلنے کے لئے گیا تھا ۔ جب وہ اپنی ماں کی کینٹین میں کھانا کھانے کے لئے گیا تو لکشمی نے اسے پانی میں بھیگ کر کھیلنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی  اور کہا کہ کینٹین میں گاہک بہت زیادہ ہیں اس لئے وہ گھر جا کر کھانا کھائے ۔ 
    
ماں کی اس ڈانٹ سے ناراض ہو کر ناگیندرا گھر پہنچا اور اپنے گلے میں پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی ۔ اس تعلق سے کوٹا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 
 


Share: