کنداپور 12 جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے تراسی نیشنل ہائی وے پر سڑک کو پار کرنے کی کوشش میں ڈیوائیڈر کے قریب ر کھڑے ایک شخص کو پرائیویٹ بس نے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں متعلقہ شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثہ اتوار رات کو پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت اُڈپی کے سستھان کے رہائشی راجو پجاری کے طو رپر کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بس کنداپور سے بیندور جارہی تھی جس کےدوران یہ واردات پیش آئی۔
گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔