ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلبرگی میں آٹو رکشہ ڈرائیور نے اپنی دو بیٹیوں کا کیاقتل

کلبرگی میں آٹو رکشہ ڈرائیور نے اپنی دو بیٹیوں کا کیاقتل

Thu, 30 Jun 2022 23:18:54    S.O. News Service

گلبرگہ،30؍جون (ایس او نیوز؍راست) ایک درد ناک واقعہ میں ایک 38سالہ آٹو ڈرائیور لکشمی کانت مان کیری نے اپنی  دولڑکیوں کو پھانسی دے کر قتل کردیا اور بعد ازاں وہ ان دنوں کی لاشوں کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔ چہارشنبہ کو اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔

مہلوک لڑکیوں میں 9 سالہ میوری اور 10سالہ سونالی شامل ہیں ۔ ذرائع  کے بموجب ملزم اپنی دونوں لڑکیوں کو ویریندر پاٹل لے آوٹ  میں ایک ویران مقام پر لے گیا اور انھیں پھانسی دے دی اور بعد ازاں آٹو رکشہ کی پچھلی نشست پر رکھ کر واپس ہوا ۔ وہ ساری رات شہر بھر میں گھومتا رہا لیکن اسے کوئی بات سمجھ میں نہ آسکی ۔ پھر وہ چہارشنبہ کی دوپہر اپنی بیٹیوں کے مردہ جسموں کے ساتھ اپنے دیگر دو بچوں نویت اور شریا کو ساتھ لے کرپولیس اسٹیشن پہنچ گیا ۔ لکشمی کانت مان کیری کو چار بچے تھے جن میں سے تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے ۔ یہ چاروں گزشتہ چار مہینوں سے  اپنی نانی کے گھر میں ہی سکونت پذیر تھے  کہا جارہا ہے کہ لکشمی کانت کی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز  تعلقات تھے ۔ اس معاملہ میں پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ ایم بی نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے ۔


Share: