ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی رقم قرضہ نہ سمجھی جائے: کرشنا بائرے گوڈا

کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی رقم قرضہ نہ سمجھی جائے: کرشنا بائرے گوڈا

Wed, 10 Aug 2016 11:53:33    S.O. News Service

بنگلورو9؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)حکومت کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سبسیڈی کی رقم کو بینک قرضوں کے طور پر نہ سمجھیں اور نہ ہی اس رقم کی وصولی کیلئے کوئی قدم اٹھائیں۔یہ بات آج وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے کہی۔ محکمۂ صحت کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کہاکہ بینکوں کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سرکاری سبسیڈی کی رقم کو قرضہ جات تصور کئے جانے کی شکایات ملی ہیں ، بینکوں کی طرف سے یہ حرکت درست نہیں ہے۔ بینکوں کے قرضہ جات پر حکومت کی طرف سے سبسیڈی کی رقم کو ترغیبی سمجھ کر بینکوں کو اس میں قرضہ جات وضع کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بینکوں نے اگر کسان کو 20لاکھ روپیوں تک کا قرضہ دیا ہے تو ان سے صرف 20 لاکھ روپے وصول کئے جائیں۔ حکومت کی طرف سے دئے گئے بیس لاکھ روپے ملاکر 40لاکھ روپے وصول کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے سببسیڈی کی رقم کسانوں کی مدد کیلئے فراہم کی جاتی ہے، اسی کو بنیاد بناکر اگر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔بنگلور رورل ضلع میں راگی کی فصل کو بڑھاوا دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ راگی کی جو بھی پیداوار ہوگی اسے حکومت خریدے گی اور اسے شہری رسد نظام کے تحت فروخت کیاجائے گا ۔ میٹنگ میں ہوسکوٹے کے رکن اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج ، بنگلور رورل ضلع پنچایت صدر پرساد ، نائب صدر اننت کماری ، ڈپٹی کمشنر بالیا اور پنچایت کی چیف ایگزی کیٹیو آفیسر منجو شری وغیرہ موجود تھے۔


Share: