ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کرونا ندھی کی ’دوسری ایمرجنسی ‘والے تبصرہ پر بی جے پی کا جوابی حملہ 

کرونا ندھی کی ’دوسری ایمرجنسی ‘والے تبصرہ پر بی جے پی کا جوابی حملہ 

Mon, 07 Nov 2016 11:52:39    S.O. News Service

چنئی، 6 ؍نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مشہور ہندی نیوز چینل این ڈی ٹی وی انڈیا پر حکومت کی جانب سے لگائی گئی ایک دن کی پابندی کے خلاف تبصرہ کرنے والے ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی پر بی جے پی نے جوابی حملہ بولا ہے۔کروناندھی نے کہا تھا کہ این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی دوسری ایمرجنسی کا آغاز ہو سکتا ہے جس پر بی جے پی نے آج کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے وقت وہ 1975میں کانگریس حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کو کیسے بھول گئے۔بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر تملسائی سندرراجن نے کروناندھی کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ ایک روزہ پابندی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی کے برابر ہے ۔انہوں نے کروناندھی کو مدورے میں 2007میں دنکرن اخبار کے دفتر کو جلانے کے واقعہ کی یاد دلائی جب وہ ریاست کے وزیر اعلی تھے۔انہوں نے ٹوئٹر پر تمل زبان میں لکھاکہ ٹی وی چینل پر پابندی کے معاملے کو دوسری ایمرجنسی بتانے والے کروناندھی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے وقت ایمرجنسی کو کیسے بھول گئے۔انہوں نے ایمرجنسی کی یاد دلائی جب داخلی سیکورٹی تحفظ ایکٹ(میسا) کے تحت ڈی ایم کے خزانچی اور سابق نائب وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سمیت ڈی ایم کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور جیل میں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے ساتھ ڈی ایم کے نے سال 2004میں اتحاد کیا تھا۔2013میں وہ دونوں سری لنکائی تملوں کے مسائل پر الگ ہو گئے تھے۔مئی 2016میں اسمبلی انتخابات میں انہوں نے پھر ہاتھ ملا لیا تھا۔کروناندھی نے این ڈی ٹی وی انڈیا پرلگائی گئی پابندی کے بارے میں کہا تھا کہ اس سے ملک میں دوسری ایمرجنسی جیسے حالات بن سکتے ہیں۔


Share: