ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا رکشناویدیکے (پروین شٹی)گروپ کی تعلقہ و ٹاون سطح کمیٹی تشکیل

کرناٹکا رکشناویدیکے (پروین شٹی)گروپ کی تعلقہ و ٹاون سطح کمیٹی تشکیل

Sun, 14 Aug 2016 11:07:41    S.O. News Service

چنتامنی:14 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)کرناٹکا رکشناویدیکے (پروین شٹی)گروپ کی نئی تعلقہ و ٹاون سطح کی کمیٹی شہر کے شیلپا اسکول کے احاطے تشکیل دی گئی ۔تعلقہ صدر کے حیثیت سے کے ۔آر۔نرسمہ اپا،نائب صدر گنگادھرراجو، سکریٹری عمران پاشاہ ،تعلقہ جنرل سکریٹری دیوراج،کنوینر تنویر پاشاہ، کارکنوں کے طور پر نرسمہ ریڈی،آر۔کے۔عمران خان،ناگیش،،تعلق خزانچی الیاس خان،منتخب کیا گیا ۔جبکہ ٹاون سطح کے صدر کے حیثیت سے تلسی کو صدر منتخب کیا گیا اورہ نائب صدر رمیش، سکریٹری سید مشتاق ،کنوینر محمد یسین خزانچی سید نور احمد، کارکنوں کے طور پر امبریش،محمد عارف، کو منتخب کیا گیا ۔ 

اس موقع پر نو منتخب تعلقہ صدر کے۔آر۔نرسمہ اپا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کنڑا زبان کے ساتھ دیگر زبانیں بھی اپنے بچوں کو سکھائی جائیں تب ہی ریاست کی مجموعی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج کی ترقی یافتہ دور میں علم کی بہت اہمیت ہے اگر آپ علم سے محروم ہیں تو گویا آپ کی زندگی ادھوری ہے علم چاہئے جس زبان میں حاصل کریں لیکن اسے ضرور حاصل کریں ۔

نرسمہ اپا نے کہا کہ کنڑا زبان نہیں سکھائے جانے سے ہماری تہذیب کو باقی رکھا جاسکتا ہے اگر ہمارے بچوں کو کنڑا زبان نہیں سکھائی گئی تو ہماری تہذیب باقی نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ بچوں کو کسی بھی زبان میں تعلیم دلوائیں مگر لازمی طور پر کنڑا زبان سکھائی کیونکہ کنڑا ادیب ،تہذیب کو عالمی سطح تک پہنچانے میں کوئمپو نے کافی جدوجہد کی ہے وہ صرف ریاست ہی کے نہیں بلکہ ملک بھر میں مقبول شاعر تھے ۔

بعد ازاں ضلع جنرل سکریٹری مرغ ملہ جے۔مصطفےٰ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی خدمات کا جذبہ اور شعور ہم سب میں آنا بیحد ضروری ہے کیونکہ سماجی خدمات کسی ایک فرقہ ذات یا پھر قوم کی نہیں ہے بلکہ یہ خدمات ساری انسانیت کے لئے ہے جسے ہم سب کو سمجھنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سماجی خدمات کے سلسلہ میں اسکے اہم کاموں کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ کام نہیں ہوپارہا ہے جو در اصل میں ہونا ہے ۔

بعد ازاں چکبالاپور ضلع نائب صدر منی نارائن اپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ایک ایسی ریاست ہے جہاں پر تمام زبانوں کو برابر حق حاصل ہے یہاں کی ریاستی زبان کنڑا باوجود اس کے بلاکسی شک وشبہ یہ ریاست تمام زبانوں کو اپنی گود میں لیکر چلتی ہے خصوصاََ لسانی اقلیتی طبقے کو یہاں پر دوسری ریاستوں سے زیادہ حق حاصل ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ریاست کی زبان ہی پر توجہ دیں قوم و ملک کی ترقی کیلئے اقلیتی طبقے کو اکثریتی طبقے کو ساتھ لیکر مقامی زبان پر عبور حاصل کرنا چاہئے ۔ موجود دور میں میں کنڑا کی تہذیب اور ثقافت صرف نعروں اور اشتہارات تک ہی محدود رہ گئی ہے ۔اگر کنڑا زبان کی اس بگڑتی ہوئی حالات مزید چند سالوں ت جاری رہے گی تو عین ممکن ہے کہ آنے والے دو سوسالوں میں کنڑا زبان بھی تاریخ کے گمنام صفحوں کی زینت بن جائے گی اور کنڑا کا خاتمہ ہوجائے گا۔اس موقع پر ،ضلع خزانچی رامنجپا، دستگیر خان،الیاس پاشاہ،عمران خان،سہیل پاشاہ،وسیم پاشاہ وغیرہ موجود رہے۔


Share: