ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے یادگیر میں کار کی ٹرک سے بھیانک ٹکر؛ پانچ لوگ جاں بحق، 13 زخمی

کرناٹک کے یادگیر میں کار کی ٹرک سے بھیانک ٹکر؛ پانچ لوگ جاں بحق، 13 زخمی

Tue, 06 Jun 2023 18:52:57    S.O. News Service

یادگیر 6 جون (ایس او نیوز)  ریاست کرناٹک کے  یادگیر میں  پارک ٹرک سے تیز رفتار کار ٹکرانے کے نتیجے میں کار پر سوار  پانچ لوگ جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 لوگ شدید زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بھی   ایک چھ ماہ کا   بچہ سمیت سات بچے  شامل ہیں ۔ حاد ثہ یادگیر ضلع کے ہالی چکرا گاوں کے قریب   نیشنل ہائی وے 150 پر منگل  صبح  قریب چار بجے  پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے ویلوگوڈو  کے  18 افراد  کروزر کار پر سوار گلبرگہ میں  خواجہ بندہ نواز درگاہ پر عرس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جس کے دوران  ان کی تیز رفتار کار، سڑک کنارے پارک کی گئی ایک  ٹرک سے پیچھے سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پوری کروزر کار ٹرک کے اندر گھس گئی ۔

مرنے والوں کی شناخت مُنیر (40)، نعمت اللہ (40)، رمیضہ بیگم  (50)، مدثر(12)اور سُمّی (12) کے طور پر کی گئی ہے۔

تمام  زخمیوں کو پہلے یادگیر  کے YIMS پھر بعد میں  زائد علاج کے لئے  رائچور کے RIMS میں شفٹ کیا گیا ہے۔ 

سیداپور پولیس اسٹیشن میں حادثہ کے تعلق سے  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: