لدھیانہ، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنجاب میں تین نومبر سے ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ٹیم کی حفاظت کو لے کر خدشات کی وجہ سے منتظمین نے 6 بار کے رنراپ کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور پنجاب کے کابینہ وزیر سکندر سنگھ ملکا نے کہاکہ ہندوستانی فوج کے کنٹرول لائن کے اس پار نشانہ حملہ کرنے کے بعد ریاست میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے تین سے 17نوبر تک ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو مدعو کرنا صحیح نہیں ہوگا۔