ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ : نیشنل ہائی وے پر انجان گاڑی کی ٹکر سے باپ ہلاک ، بیٹا شدید زخمی 

کاپ : نیشنل ہائی وے پر انجان گاڑی کی ٹکر سے باپ ہلاک ، بیٹا شدید زخمی 

Wed, 14 Sep 2022 12:54:33    S.O. News Service

کاپ، 14؍ستمبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر ایک انجان گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اوچیلا مہالکشمی مندر کے قریب پیش آیا ۔ مہلوک کی شناخت بیلگاوی کے رہنے والے پربھاکر کوتھا کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے زخمی بیٹے کا نام سامرتھ (14 سال) بتایا جاتا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں باپ بیٹا بیلگاوی سے آئے تھے  کیونکہ پربھاکر اپنے بیٹے سامرتھ  کو  کاپ میں موجود ایک پرائیویٹ اسکول میں داخل کروانا چاہتا تھا ۔ 
    
سرکل انسپکٹر کے سی پوویّا، پڈوبیدری سب انسپکٹر اور عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: