ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے 2ممبران اسمبلی اورکئی کونسلروں نے ترنمول کانگریس کا دامن تھاما 

کانگریس کے 2ممبران اسمبلی اورکئی کونسلروں نے ترنمول کانگریس کا دامن تھاما 

Thu, 29 Sep 2016 11:29:15    S.O. News Service

کولکا تہ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال میں کانگریس کو آج اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب اس کے دو رکن اسمبلی اور کئی کونسلر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے اور اس سے کانگریس کے قبضے والے دو میونسپل کارپوریشن کا کنٹرول ترنمول کے ہاتھوں چلا گیا۔شمالی دیناج پور ضلع کے اسلام پور کے کانگریس رکن اسمبلی کنائی لال اگروال اور نادیہ ضلع میں کالی گنج کے ممبر اسمبلی حسن الزمان ایس کے سینئر ترنمول لیڈروں کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ان دونوں لیڈروں کے ترنمول میں شامل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی کی تعداد اب 39ہو گئی ہے۔گزشتہ دو مہینے میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور سینئر ممبر اسمبلی مانس بھوئیاں سمیت تین کانگریس ایم ایل اے ترنمول کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔ترنمول کانگریس نے آج ریاستی کانگریس صدر ادھیر چودھری کو ان کے ہی علاقے مرشدآباد میونسپل کارپوریشن میں جھٹکا دیا اور 11کانگریس کونسلر ترنمول میں شامل ہو گئے۔15رکنی مرشدآباد میونسپل کارپوریشن میں پہلے ترنمول کا ایک ہی رکن تھا، لیکن اب اس کے پاس 12کونسلر ہو گئے ہیں۔ترنمول کانگریس شمالی دیناجپور ضلع کی اسلام پور میونسپل کارپوریشن پر قابض ہو گئی ہے کیونکہ اس کے صدر اور ممبر اسمبلی کنائی لا ل اگروال اور کئی کونسلر ترنمول کے پالے میں آ گئے ہیں۔


Share: