ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس بس یاترا23جنوری کو کولارضلع میں داخل ہوگی: نصیر احمد

کانگریس بس یاترا23جنوری کو کولارضلع میں داخل ہوگی: نصیر احمد

Sat, 21 Jan 2023 12:43:04    S.O. News Service

کولار، 21؍جنوری (ایس او نیوز؍ظہیرعالم) رکن کونسل نصیرا حمد نے کہاکہ مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے ذات پات، بھید بھاؤ کی سیاست، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور امن میں خلل ڈالنے کی کوششوں کے تعلق سے عوام کو آگاہ کرنے ریاستی سطح پر کانگریس کی جانب سے پرجا دھونی بس یاترا نکالی گئی ہے۔

کولار ضلع کانگریس دفتر میں منعقد پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہاکہ یہ یاترا کولار ضلع میں 23 جنوری بروز پیر داخل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بس یاترا کے ذریعہ بی جے پی حکومت کی بدعنوانیوں اور غلط پالیسیوں کی جانکاری عوام کو دی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بھر کے پارٹی کارکنوں اور عام افراد سے اس یاترا میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر ایم آرسیتا رام، سدرشن، رمیش کمار، ایس این نارائن سوامی، صلاح الدین بابو، عبدالقیوم، سیف اللہ، محمد اقبال ودیگر حاضر رہے۔


Share: