ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس انڈیا اتحاد کو متحد رکھنے کی ہر ممکن جدوجہد کرے گی: ملکار جن کھرگے

کانگریس انڈیا اتحاد کو متحد رکھنے کی ہر ممکن جدوجہد کرے گی: ملکار جن کھرگے

Sat, 27 Jan 2024 19:26:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 27/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ان کی پارٹی کی یہ توقع ہے کہ جن لوگوں کے اندر اپنے ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرنے کی خواہش ہے وہ اتنی جلد بازی میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ کھرگے نے یہ بیان اس وقت دیا ہے جب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ جے ڈی یو انڈیا اتحاد سے باہر نکل سکتی ہے۔ کھرگے نے کانگریس کے تعلق سے کہا کہ کانگریس انڈیا اتحاد کو متحد رکھنے کیلئے ممکنہ جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے نتیش کمار کے تعلق سے کہا کہ ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے کہ نتیش کمار کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ جے ڈی یو انڈیا اتحاد سے باہر نکل سکتی ہے یا نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ کیاجے ڈی یو واقعی انڈیا اتحاد سے باہر نکل رہی ہے؟ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ میں نے جے ڈی یو کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے گفتگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مجھے علم نہیں کے ان کے دماغ میں اس حوالے سے کیا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ خبر اطلاعات سامنے آئی ہے کہ جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار انڈیا اتحاد کو چھوڑ کر بی جے پی کی قیادت والی این ڈے اے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کچھ جے ڈی یو لیڈران جیسے کے سی تیاگی اور دیگر نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد ٹونٹنے کے دہانے پر ہے۔ 

رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کانگریسی صدر نے کہا کہ میں کل دہرادون جانے والا ہوں اور اس کے بعد وہاں سے دہلی جانے کا ارادہ ہے۔ وہاں جانے کے بعد ہی میں اس بارے میں معلومات اکھٹا کروں گا اور اس کے بعد آپ سے بات کروں گا۔ علاوہ ازیں بہت انتشار پھیل سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ نتیش کمار بی جے پی سے ہاتھ ملائیں اور بہار میں بی جے پی کے ساتھ ایک الگ حکومت تشکیل دیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں اس بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔ وہ گورنر کے پاس گئے تھے یا وہ انڈیااتحاد چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیں اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔ اگر انڈیا اتحاد کو اس کی کوئی خبر ہوتی تو میں واضح طور پر کچھ کہہ سکتا تھا۔ علاوہ ازیں یہ قیاس آرائیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

کانگریس کے تعلق سے کھرگے نے مزید کہا کہ میری یہ اپیل ہے۔ میں نے ممتا بنرجی، نتیش کمار، لالو پرساد یادو اور سیتارام یچوری سے بھی بات کی ہے۔ کانگریس انڈیا اتحاد کوجوڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ہم بہتر طریقے سے لڑ سکیں گےاور انڈیا اتحاد تبھی اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے گا۔ہمیں یہ امید ہے کہ جنہیں ملک کے آئین اور جمہوریت کو محفوظ کرنے کی خواہش ہے وہ اس طرح جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ میرے یہ خیالات ہیں اور کانگریس اس اتحاد کو متحد رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔


Share: