ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں گھروں کے اندر گھسا پانی - 100 سے زائد خاندانوں کو کیا گیا منتقل 

کاسرگوڈ میں گھروں کے اندر گھسا پانی - 100 سے زائد خاندانوں کو کیا گیا منتقل 

Wed, 06 Jul 2022 13:03:35    S.O. News Service

کاسرگوڈ، 6 ؍ جولائی (ایس او نیوز) کاسرگوڈ ضلع میں بھاری بارش ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقے برساتی پانی کے تالاب میں تبدیل ہوگئے ۔ کئی گھروں میں پانی گھس گیا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق اوپلّا پیرنگڈی ، منجیشور، کونجتور، شیریا ، کمبلے ، کاسرگوڈ ، تلنگرے ، مدھور ، چمناڈ علاقوں میں گھروں کے اندر پانی گھسنے کی وجہ سے مالی نقصان ہوا ہے ۔ ضلع کی تمام ندیاں خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہیں ۔ ان علاقوں کے لوگوں کو محتاط اورچوکنا رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔
    
کہا جاتا ہے کہ نیشنل ہائی وے کا تعمیری کام جاری رہنے کی وجہ سے برساتی پانی کے لئے نکاسی نالے درست حالت میں نہیں ہیں ۔ اسی سبب سے اس علاقے میں زیادہ پانی جمع ہونے لگا ہے ۔ 


Share: