ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : اومنی وین کے اندر ٹیکسی ڈرائیور نے کی خود سوزی

کارکلا : اومنی وین کے اندر ٹیکسی ڈرائیور نے کی خود سوزی

Thu, 26 Jan 2023 12:44:46    S.O. News Service

کارکلا ،26؍جنوری (ایس او نیوز) سچیری پیٹے کوڈروٹو نامی مقام پر گزشتہ آدھی رات کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی اومنی وین کے اندر بند ہو کر خود کو آگ لگائی اور اس کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا ۔ 
    
 بتایا جاتا ہے کہ اس طرح خود سوزی کے ذریعہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام کرشنا سفالیگا (46سال) ہے۔ اس نے اپنے بھائی کے گھر پر منعقدہ مہندی کی رسم میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا اور وین کے اندر بیٹھ کراپنے آپ پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا لی ۔ کرشنا کی خودسوزی کے اسباب کا ابھی کچھ پتہ چلا نہیں ہے ۔ 
    
کارکلا پولیس کے اہلکار اور فائر سروس کے عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ 
 


Share: