ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ہبلی - انکولہ ریلوے لائن کا مطالبہ - کل انکولہ میں ہوگا جلسہ

کاروار : ہبلی - انکولہ ریلوے لائن کا مطالبہ - کل انکولہ میں ہوگا جلسہ

Sat, 03 Sep 2022 12:32:09    S.O. News Service

کاروار ،3 ؍ ستمبر (ایس او نیوز) ہبلی اور انکولہ کو جوڑنے والی ریلوے لائن کا مطالبہ کرتے ہوئے کل بروز اتوار صبح 10:30 بجے ناڈاور ہال میں ریلوے لائن کی حامی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ 
    
ریلوے سیوا سمیتی کے صدر جارج فرنانڈیز اور سیکریٹری راجیو گاونکر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی جیسے ہر دلعزیز وزیر اعظم کے ہاتھوں اس ریلوے لائن کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا تھا ۔ اس پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے ۔ مگر یہ منصوبہ اب تک عملاً شروع نہیں ہوا ہے ۔ اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی مرتبہ اپیلیں کی گئیں ، میمورنڈم دئے گئے اور احتجاجی مظاہرے ہوئے لیکن اس کا نتیجہ اب تک صفر ہے ۔ کیونکہ اپنے آپ کو ماحولیات کا محافظ  کہلانے والے کچھ ترقی کے مخالفین کے اعتراضات اس راستے میں آڑے آ رہے ہیں ۔ لہٰذا اب ضروری ہوگیا ہے کہ اس سمت میں پھر سے احتجاجات کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ ہبلی انکولہ ریلوے لائن کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو پھر مغربی گھاٹ علاقے سے رابطہ آسان ہوجائے گا ۔ اس سے تجارت ، تعلیم ، روزگار اور ثقافت کو فروغ ملے گا اور پورے علاقے کی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جو مشاورتی اجلاس ہونے جا رہا ہے، اس کے لئے  ہبلی - انکولہ ریلوے لائن کی حامی درجنوں تنظیموں اور اداروں نے اپنی طرف سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ 
    
اجلاس کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہبلی انکولہ ریلوے لائن کے مطالبہ کو پورا کروانے کے لئے اپنی حمایت دیں اور اس جلسہ میں بڑی تعداد میں شریک ہوں ۔ 


Share: